اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا کی خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان کی صرف 7فیصد آبادی 60 سال سے اوپر کی عمر میں ہے اور کورونا سے 53 فیصد اموات 60 سال سے زائد عمر والوں کی ہوئی جب کہ پاکستان کی 77 فیصد آبادی 40 سال کی عمر سے کم ہے اور کورونا سے صرف 9 فیصد اموات 40 سال سے کم عمر کے افراد میں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ 40 سال سے کم عمر والوں میں کورونا سے اموات کی شرح ایک فیصد سے کم تھی جو اب 1.8 فیصد ہوگئی ہے جب کہ 41 سے 50 سال کی عمر والوں میں کورونا سے اموات کی شرح 3.8 فیصد ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ 51 سے 60 سال کی عمر والوں میں کورونا سے اموات کی شرح 7.2 فیصد اور 61 سے 70 سال کی عمر والوں میں کورونا سے اموات کی شرح 11.1 فیصد ہے جب کہ 71 سے 80 سال اور اس سے زائد عمر والوں میں کورونا سے اموات کی شرح 15 فیصد ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ آبادی کے سب سے کمزور حصے میں ویکسی نیشن پر توجہ کی ضرورت ہے، کورونا سے اموات میں عمر کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے، ٹھوس اقدامات سے ویکسین کی دستیابی اورویکسی نیشن کی استعداد مستقل بڑھ رہی ہے۔
ضمنی انتخابات–13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
برطانوی جنرل پیٹرک نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بے مثال قرار دے دیا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ گورس کی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ضمنی انتخابات میں پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال