فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، چین کا سلامتی کونسل میں امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل

بیجنگ(سی این پی)چین نے سلامتی کونسل میں فلسطین پر امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا افسوس ہےامریکانےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا ، سلامتی کونسل سےفوری جنگ بندی،سخت اقدام کامطالبہ کرتےہیں۔تفصیلات کے مطابق چین نے سلامتی کونسل میں فلسطین پر امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاامریکانےسلامتی کونسل میں فلسطین کیلئےایک آوازکی راہ میں رکاوٹ ڈالی ، واشنگٹن سےمطالبہ ہےوہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہےامریکانےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا، سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کامطالبہ کرتےہیں، چین دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتاہے، فلسطین اوراسرائیل کےدرمیان مذاکرات کی میزبانی کاخیرمقدم کریں گے۔یاد رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خون ریزی، دہشت گردی اور تباہی کو روکا جائے ، فریقین دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔اقوام متحدہ نے ثالثی کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ انہی کوششوں میں موثر طور پر شریک ہے جو غزہ میں انسانی زندگی کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں