حکومت جاتے ہی یہ وزیر پہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے، شاہد خاقان

اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہماری کسی سے کوئی جنگ نہیں اور کبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب جھگڑا ہی کوئی نہیں تھا تو صلح کیسی؟ ہمارے تعلقات خراب کب تھے؟انہوں نے کہا کہ جلسوں میں تو باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمارا موقف ہے کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، اس سے ملک کو نقصان پہنچا، ملک کے حالات خراب ہوئے جس کی بنیادی وجہ آئین سے انحراف ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوٹرکے مطابق شہباز شریف کیخلاف ناجائزپیسے سے جائیداد بنانے کاکیس نہیں، تین سال سے معلوم نہیں شہبازشریف کا جرم کیا ہے، وہ 15 مہینے جیل کاٹ چکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی خرد برد میں 600 ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتا چلا، ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں، اب رنگ روڈ میں کرپشن آگئی ہے، اب پھر رپورٹ بنے گی اور باتیں ہوں گی، اس حکومت کا کوئی آدمی آج تک گرفتار نہ ہوا، اسپیشل اسسٹنٹ نے استعفی کیوں دیا،اس کا تو حکومتی محکمے کیساتھ تعلق ہی نہیں ہوتا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوری چھپانا، ملزمان کو بچانے والا معاملہ نہیں چلے گا، ان کو جواب دینا ہوگا، حکومت جاتے ہی یہ وزیر پہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے، یہ لوگ پیسے بنانے آئے ہیں، کوئی شخص ایسا نہیں جو پیسہ نہ بنارہا ہو، نیب چیئرمین کو نظر نہیں آتا، نیب چیئرمین کو بھی جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں