نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ مقرر کی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، حکومت نے نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار اسلم عزیز کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام کرنے کیلئے قبضے میں لے رہے ہیں، زمینیں پٹے پر لیکر بھاری سرمایہ کاری کی، پھلوں کے باغ پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا، نیلامی سے میری سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار اشرف ملک نے موقف اپنایا کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں