افغانستان، افغان فضائیہ کے حملہ میں 12عسکریت پسند جاں بحق

کابل(سی این پی)افغانستان میں جنگی جہازوں کی جانب سے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع آزرہ میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ میں کل 12عسکریت پسند وں کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔منگل کے روز فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مخبری پر جنگی جہازوں نے سوموار کو رات گئے بدامنی کا شکار ضلع آزرہ کے علاقہ کوزاچاتراکئی میں طالبان گروہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 12مسلح عسکریت پسند موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر3زخمی ہوگئے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فضائی حملے میں7موٹرسائیکلز اور جہاز تباہ کرنے والی بندوق سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ،گولہ وبارود بھی تباہ کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں