کروناوائرس ویکسین کو عالمی عوامی فلاح بنانے کا مطالبہ

بیجنگ(سی این پی)چین کے اعلی ماہر وبائی امراض ژونگ نان شان نے نوول کروناوائرس کیخلاف لڑنے اور اگلی عالمی وبا روکنے کیلئے عالمی یکجہتی اور تعاون پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار آزاد پینل برائے عالمی وبا کیلئے تیاری وردعمل(آئی پی پی پی آر)کے رکن ژونگ نے شِنہوا کو دیئے گئے حالیہ خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ادارے کی قیادت میں نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کیخلاف عالمی ردعمل کا اندازہ لگانے کیلئے آزاد پینل برائے عالمی وبا کیلئے تیاری وردعمل تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ژونگ نے کہا کہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کو روکا جا سکتا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد پینل برائے عالمی وبا کیلئے تیاری وردعمل کا مقصد عالمی صحت ایمرجنسی سے سبق سیکھنا اور مستقبل کیلئے تجاویز پیش کرنا تھا۔پینل نے 12مئی کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں عالمی وباء کی روک تھام اور ردعمل میں موجود خلا اور ترجیحی میدانوں کے ممکنہ حل کی نشاندہی کی گئی۔ژونگ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے ذریعے قوت مدافعت حاصل کرنا موجودہ وبا پر قابو پانے کا ایک اہم ذریعہ ہے لیکن فی الحال ویکسینز منصفانے سے تقسیم نہیں کی جارہیں۔رپورٹ میں نوول کروناوائرس ویکسین کو عالمی عوامی فلاح بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدن والے ممالک کو کوویکس سہولت میں حصہ ڈالنا چاہئے جس کا مقصد نوول کروناوائرس ویکسین تک کم سے درمیانی آمدن والے ممالک کو مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں