سری لنکا، فوج نے کروناوائرس ہسپتال قائم کر دیا

کولمبو(سی این پی)سری لنکا کی فوج کی جانب سے تیارکردہ نوول کروناوائرس ہسپتال سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 20 کلومیٹر دور سیدووا میں قائم کردیا گیا ہے۔یہ ملک میں نوول کروناوائرس کا پہلا بہت بڑاہسپتال ہے اور اس کے افتتاح کا اعلان سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکشے کریں گے۔یہ ہسپتال ہنگامی علاج یونٹ ، تنہائی کے سیکشن ، ہوش میں لانے والے یونٹ ، آئی سی یو اور میڈیکل اسٹورز سمیت صحت کی تمام اہم سہولیات سے آراستہ ہے جسے فوج نے ملک میں نوول کروناوائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے فیصلہ پر ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں تیار کیاہے، افتتاح کے بعد ابتدائی مرحلے میں اس میں 1ہزار200مریض رکھنے کی گنجائش ہے۔سوموار تک سری لنکا میں نوول کروناوائرس کے 1لاکھ42ہزار مصدقہ کیسز اور 962 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، مئی کی پہلی ششماہی کے دوران نئے مصدقہ کیسزکی تعداد 30ہزار تک پہنچ گئی اور ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 300 تک بڑھ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں