لاہور(سی این پی)پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈکی گئی، لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 ٹیسٹ ہوئے اور 914 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کوروناکے 12ہزار 987 ٹیسٹوں میں 314 مثبت آئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں 355 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 افراد کا انتقال ہوا جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث کورنا کیسز میں کمی آئی ہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جتنے مریض اسپتال آرہے ہیں اس سے زیادہ صحت یاب ہوکر گھر جارہے ہیں
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد