امریکا ، ویکسی نیشن کے بعد کورونا میں نمایاں کمی

واشنگٹن(سی این پی)امریکا بھر میں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا کی شرح میں انتہائی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 3 لاکھ کیس سامنے آئے تھے، گزشتہ روز صرف 19 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ چین میں انچاس کروڑ اور امریکا میں اٹھائیس کروڑ تیس لاکھ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، بھارت میں انیس کروڑ اور برطانیہ میں چھ کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اسی طرح 22 مئی تک بنگلا دیش میں ساڑھے ستانوے لاکھ اور پاکستان میں ساڑھے انچاس لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں، ایران میں اب تک صرف تئیس لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا سکی ہے۔کورونا ویکسین لگوانے والوں کا کہنا تھا کہ کورونا کا خاتمہ کرنا ہے تو ویکسین کو ہاں، کورونا کو ناں کہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں