پاکستان میں تیار کورونا ویکسین کا عام استعمال،رواں ہفتے دستیاب ہوگی

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان میں تیارکورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی، پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے لپ پاک ویک کوسرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نے جاری کیا اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پاک ویک ویکسین کی جانچ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی، پاکستان میں کوروناویکسین پاک ویک کے نام سے دستیاب ہو گی۔وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلے فیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈریپ سے قبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کے ٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئے خام مال چینی کمپنی نے فراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔خیال رہے این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں