او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزارت تعلیم نے برٹش کونسل کو26 جولائی سے اولیول امتحانات کیلئے این او سی جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے کہاگیا ہے کہ برٹش کونسل 26 جولائی سے 6 اگست تک سپیشل ایگزامز سیریز کا انعقاد کر سکتی ہے ، برٹش کونسل کورونا کے سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں کہا میں کیمبرج کا شکر گزار ہوں کہ وہ جولائی میں امتحانات لے رہے ہیں، جولائی میں امتحانات کی کوئی مثال پہلے موجود نہیں، یہ خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کیمبرج امتحانات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں