لاہور(سی این پی) لاہور پولیو سے پاک ہوگیا، ماحولیاتی نمونے نیگیٹو آگئے۔ اس ماہ کے پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونہ جات نیگیٹو آئے۔ماحولیاتی نمونہ جات کا نیگٹو ہونا پولیو مہم کی ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات مثبت آ رہے تھے۔ شہر کی پانچ ڈرینوں ملتان روڈ، گلشن راوی، اوٹ فال روڈ ایف، جی اور ایچ سے پولیو نمونے لئے گئے۔ چار ماہ کے دورانیہ میں پولیو کے تمام تر ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آئے ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے، لاہور شہر کو پولیو سے پاک برقرار رکھنا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے تمام انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز کو پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے آئندہ بھی پولیو مہم کو اسی لگن اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار