دنیا کا پہلا کیس، برڈفلو انسان میں منتقل

بیجنگ(سی این پی)چین میں برڈفلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ برڈ فلو کی کسی انسان میں تصدیق ہوئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کا انسانوں میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کا رسک کم ہے۔چینی ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس ہے۔ صوبے ژین جیانگ میں41سالہ شخص میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی۔ہیلتھ کمیشن کے مطابق مذکورہ شہری کو بخار کی علامت تھی، ٹیسٹ کے بعد اس میں برڈ فلو پایا گیا۔اس حوالے سے چینی ہیلتھ کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ برڈ فلو کا انسانوں میں بڑے پیمانے پھیلنے کا رسک کم ہے۔ برڈ فلو کا شکار مذکورہ مریض کا علاج جاری ہے۔چینی شہر ژن ژیانگ سے تعلق رکھنے والا مریض 28 اپریل سے اسپتال میں زیرعلاج تھا اور اس میں برڈ فلو کی موجودگی کا انکشاف 28 مئی کو ہوا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کب سے برڈ فلو کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں