بجٹ 2021-22؛ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے مقرر

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 24 فیصد گروتھ کے ساتھ 5829 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سے براہ راست ٹیکس(انکم ٹیکس)وصولیوں کا ہدف 2182 ارب روپے اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 2506 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 356 ارب روپے جب کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 785 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں انکم ٹیکس وصولیوں کیلئے گروتھ کا ہدف 22 فیصد، سیلز ٹیکس وصولیوں میں گروتھ کا ہدف 30 فیصد، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 29 فیصد جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 12.1 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس وصولیوں کیلئے مقرر کردہ 2506 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 2503 ارب39 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سروسز پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف2 ارب61 کروڑروپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا مقرر کردہ 356 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اگلے بجٹ میں بیوریجز سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 5 ارب 13کروڑ 50لاکھ روپے، بیوریجز کنسٹریٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 33 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے، سیمنٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف ایک کھرب 2 ارب41 کروڑ 50لاکھ روپے، سگریٹ اور ٹوبیکو سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف ایک کھرب 34 ارب 54 کروڑ 10لاکھ روپے، قدرتی گیس سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 11 ارب97 کروڑ20 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 4 ارب 32 کروڑ 80لاکھ روپے، درآمدی اشیاء سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 2 ارب17 کروڑ روپے، جبکہ سروسز سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 14ارب95 کروڑ 50لاکھ روپے کی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں اگلے مالی سال کیلئے مقرر کردہ 785 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 102 ارب 61 کروڑ 30 لاکھ روپے، چیپٹر 27 کے تحت درآمد ہونیوالی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 91 ارب 50 کروڑ روپے، آئرن اینڈ اسٹیل کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 61 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ روپے، مشینری اور مکینیکل ایپلائنسزکی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 43 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے، الیکٹریکل مشینری کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 67 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔کھانے کے تیل (Edible oil) کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 36 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے، پلاسٹک رال (Plastic Resins) کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 28 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے، آئرن و اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 13 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ روپے، پیپر اور پیپر بورڈ کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 15 ارب 97 کروڑ روپے، ٹیکسٹائل میٹریل کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 19 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ روپے، چائے اور کافی کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 18 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے، آرگینک کیمکلز کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 7 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر کئے جاسکتے ہیں۔ڈائز اور پینٹس کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف10 ارب74 کروڑ 70لاکھ روپے،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 10 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ روپے، متفرق کیمکلز مصنوعات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 6 ارب 86 کروڑ 10 لاکھ روپے، اسٹیپل فائبرز کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف 4 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ روپے، جب کہ متفرق اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں متوقع وصولیوں کا ہدف261 ارب55 کروڑ 10لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں خام وصولیاں 793 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے متوقع ہیں، جس میں 8 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے ریفنڈ اور ری بیٹ کی مد میں ادا کئے جائیں گے، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں خالص وصولیاں 785 ارب روپے ہوں گی۔ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ورکر ویلفئیر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی مد میں 8 ارب 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، ورکر پرافٹ شراکتداری فنڈ (ڈبلیو پی پی ایف) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے، جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 56 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں