18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن آج سے ہوگی

اسلام آباد(سی این پی)ملک میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی تھی۔آج ملک بھر میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے 18 سال سے زائد عمر کےا فراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ْ

اپنا تبصرہ بھیجیں