تاجر برادری کی ہڑتال، ایف بی آر کو درپیش مسائل مزید بڑھنے لگے

اسلام آباد(سی این پی )تاجر برادری اور ایف بھی آر کے سرمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے.جہاں ایک طرف تاجربرادی کی 9 اکتوبر کی ہڑتال کی کال برقرا ہے تو وہیں ایف بی آر بھی تاجر برادری سے شرائط منوانے پر بضد ہے.تاجر برادری کے ساتھ ایف بی آر ملاقات کی اندروانی کہانی سامنے آ گئی،ایف بی آر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے شناختی کارڈ اور فکسڈ ٹیکس کہ آئی ایم ایف کی شرائط لاگو کرنا ضروری ہے.ایف بی آر حکام نے کہا آئی ایم ایف شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کیلئے تیار نہیں،آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ کے باعث شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہو سکتی،جبکہ تاجر شرط ماننے کو تیار نہیں.ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر وزیراعظم عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کریں گے جبکہ چئیرمین ایف بی آرتاجربرادری کے ردعمل سے آئی ایم ایف کو آگا کریں گے.واضح رہے کہ ایف بھی آر نے تاجر برادری کی مطالبے پر شاختی کارڈ کی شرط لاگو کرنے کے تاریخ میں ایک ماہ کی توسع کی تھی .

اپنا تبصرہ بھیجیں