کراچی(سی این پی) معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے۔حال ہی میں ندا اور یاسر نواز احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمینٹ کے دوران دونوں کو مختلف چیزوں کے بدلے ایک دوسرے کے راز بتانے تھے۔ یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کیے ہیں۔ جب کہ ندا نے یاسر کی اس بات کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔یاسر نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔ بعدازاں ندا نےغصے میں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ ندا نے مزید بتایا کہ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن درحقیقت یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔ندا یاسر نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے یہاں تک کہ عمرے پر بھی یاسر نے خدا سے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ میں گنجا نہ ہوجاؤں کیونکہ میں گنجا ہوکر بہت برا لگتاہوں۔ ندا نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو سوتے ہوئے چلنے کی عادت ہے۔
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری
عمران خان ڈیل کے تحت باہر آئے تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا، حامد خان
حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ، بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ
وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری