سندھ پر مسلط حکمرانوں نے صوبہ کے شہری و دیہی علاقوں کو یکساں تباہ کیا،فردوس عاشق

لاہور(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری کا راگ الاپنے والوں نے خود مختاری کے نام پر لوٹ مار کی، سندھ پر مسلط حکمرانوں نے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کو یکساں تباہ کیا۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کارکردگی میں مکمل ناکامی کے بعد جھوٹ کے سہارے سیاسی منظر نامے پر زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، کبھی سندھ حکومت کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اور کبھی صوبائی حکومت بے بنیاد الزامات سے سندھ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار پر طنز کسنے والے عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کریں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری ترقی کا سفر اپوزیشن کو قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں