انگلینڈ میں قاتل بھڑوں کی بھرمار

لندن(ای این پی)انگلینڈ میں قاتل ایشیائی بھڑوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، یہ بھڑ، بھڑوں سے الرجی والے افراد کو صرف ایک ڈنک سے مار سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں قاتل ایشیائی بھڑوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین نے جزیرہ جرسی میں 70 سے زائد قاتل ایشیائی بھڑوں کا پتہ چلایا ہے۔زرد ٹانگوں والی یہ بھڑ، بھڑوں سے الرجی والے افراد کو صرف ایک ڈنک سے مار سکتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے قاتل بھڑ کہا جاتا ہے۔یہ بھڑ یومیہ 50 شہد کی مکھیوں کو کھا سکتی ہے اور یہ مقامی شہد کی مکھیوں کی تعداد کے لیے نہایت خطرناک صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں