راولپنڈی ، 46میونسپل ڈسپنسریوں میں 250سے زائد اسامیاں خا لی،عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل

راولپنڈی(سی این پی) راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں علاج معالجے کے لئے یونین کونسل وارقائم 46میونسپل ڈسپنسریاں بیمار پڑ گئیں عرصہ دراز سے 250سے زائد اسامیاں خا لی پڑی ہیں جبکہ سولہ سالوں سے عمارتوں کی مرمت نہ ہو سکنے کی وجہ سے اکثرڈسپنسریاں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو گھر کی دہلیز پر معمولی علاج معالجے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے ۔ دوسری طرف الائیڈ ہسپتالوں پر مریضوں کا رش بڑ ھ گیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کے دوران معلوم ہو اہے کہ بیشتر ڈسپنسریوں میں ڈا کٹرز کی اسامیاں ، نرسز ، ڈسپنسرز ، اور درجہ چہارم کی 250سے زائد سیٹیں خالی پڑی ہیں ،ملازمین کے ریٹائرڈ ہو جانے ، ٹرانسفر ، اور فوت ہو نیکی وجہ سے بھی متعدد سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں جبکہ کئی د ہا ئیوں سے بھرتی کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے تاحال ان سیٹوں کو پر نہ کیا جا سکا ہے ، اگر یہی صورت حال رہی تو موجودہ ملازمین کی اکثریت آئندہ چند سالوں میں ریٹائرد ہو جائے گی ،اربوں روپے کی اراضی اور املاک پر قبضہ ما فیا اپنا تسلط قائم کر لیں گے ، اس حوالے سے محکمانہ موقف کے لئے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکڑ انصر اسحاق نے بتا یا ہے بھرتی کے حوالے سے اعلی حکام کو لکھا گیا ہے تاحال بھرتیوں پر پابندی ہے صوبائی حکام کی منظوری ملتے ہی خالی سیٹوں کو پر کیا جا ئے گا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں دو ڈسپنسریوں دھاماں سیداں اور چکلا لہ کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز کی فرا ہمی کی گئی ہے جن پر کام جا ری ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے امید ہے کہ جلددیگر ڈسپنسریوں کی عمارتوں کی تزین و آرائش کے لئے فنڈز مل جا ئیں گے اور ان پر بھی کام کروایا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں