راولپنڈی ، عطائیوں کی بھرمار، شہری لٹنے لگے،حکام نے چپ سادھ لی

راولپنڈی (سی این پی)ضلع راولپنڈی میں عطائیوں کی بھرمار سے شہری لٹنے لگے جبکہ عطائی ڈاکٹراورنجی ہسپتال صحت کی سہولیات دینے کے نام پرمعصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے جس پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہونے کے باوجود ہیلتھ کیئر کمیشن تماشائی بناہوا ہے ۔انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث ضلع راولپنڈی میں عطائی ڈاکٹر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے ساتھ کروڑوں روپے بھٹورنے لگے جبکہ ان کے پاس نہ ہی علم اور نہ ہی معالج ہونے کا کوئی سرٹیفکیٹ اور نہ ہی جراثیم سے پاک آلات ہیں، مریضوں کے غلط آپریشن کرنے پرعطائیوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج ہونے کے باوجود ان بااثر افراد کے خلاف ہیلتھ کیئرکمیشن کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ جس کے غیر رجسٹر ڈعطائی ڈاکٹرز گلی محلوں میں ایک ایک کمرے کے کلینکس کھول کر شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ عدالتی احکامات پر کئی بار انکے خلاف آپریشن کی تیاری کی گئی ، کئی بار ان کی فہرست بھی تیار کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کو عطائیوں کے خلاف ٹاسک بھی دیا جاتا رہا، لیکن ان کے خلاف کوئی بڑا آپریشن نہیںجاسکا ،انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ناکامی کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کویہ ذمہ داری دی جانے کے باوجود شکایات کا سدباب ختم ہونے کے بجائے اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ چند سال قبل عطائی ڈاکٹر کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے ضلعی سطح پر عطائی کلینکس اور ہسپتالوں کی فہرست تیار کی گئی، نام نہاد آپریشن کے دوران 42سے زائد عطائی ڈاکٹروں کوانسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف پایا گیا۔ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے کے باعث دوبارہ سے ضلع راولپنڈی میں عطائی ڈاکٹر ز نے ڈھیرے جمالیے ، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے لگے ان عطائی ڈاکٹر کے خلاف ہیلتھ اتھارٹیز کے حکام کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا لیکن کارروائی نہ ہونے سے بے خوف ہو کر عطائی ڈاکٹرنے ڈھوک رتہ، دھوک حسو ، دھوک مٹکیال ، ورکشاپ محلہ ، ہزارہ کالونی ،ڈھوک چراغ دین ، ڈھوک کھبہ، کلاس فیکٹری ، چاہ سلطان ، شاہ چن چراغ ، بنی ، امام باڑہ روڈ ، ڈنگی کھوئی ، پیر ودھائی ، بنگش کالونی ، سید پور روڈ ، خیابان ، صادق آباد ، شکریال ، کھنہ پل ،ڈاکٹر قدیر روڈ ، کنگال ٹائون ، مسلم ٹائون ، لال کڑتی،بکرا منڈی ، چاکرہ، گرجا ، دھوک سیداں ، چمن آباد ، ڈھوک بنارس ، ڈھوک چوہدریاں ، غریب آباد ، فضل کالونی ،الہ آباد ، چوڑ ہڑپال ، گلزار قائد ،کوہ نور،دھمیال اور اڈیالہ روڈ پربراجمان ہیںذرائع سے معلوم ہوا کہ راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف سمیت سیکورٹی گارڈ اور دیگر ڈیپارٹمنس کے افرار نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں اپنے کلینک کھول رکھے ہیں ،جن کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جبکہ کئی دیہی علاقوں میں عطائیوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا او ر فہرست تیار ہونے کے باوجود عطائیوں کے خلاف بڑا آپریشن نہیں کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں