مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ درآمد شدہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ مقامی تیار کردہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں چھوٹ اورسیلز ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مقامی تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کی جارہی ہے، مقامی تیار گاٰڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں