وزیراعظم کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف لڑوں گی، میرا

لاہور(سی این پی) اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے لیے میری والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی برقت کارروائی سے میری ماں کی جان بچ گئی۔ لاہور پریس کلب میں اداکارہ میرا نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کی پراپرٹی پر قبضہ ہونے والا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنایا،اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ان کی ماں کو قتل کردیا جاتا۔پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ پانچ ایف آئی آر درج ہونےکے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ’میرا‘ ہیں اس لئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہوسکا، لیکن اب وہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل پاکستان میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میں پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں