اسلام آباد(سی این پی) انجیئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 1300 سی سی گاڑی سستی نہ ہونے میں ایف بی آر کے ٹیکسزاہم رکاوٹ ہیں۔تفصیلات کے مطابق بجٹ 2021-22 میں 1300 سی سی گاڑی کی قیمت کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم محصولات متاثر ہونے کی وجہ سے ایف بی آر نے یہ تجویز مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اگر ایف بی آر اس تجویز کو مان لیتی تو 1300 سی سی کار 4 لاکھ روپے تک سستی ہونے کا امکان تھا، تاہم ایف بی آر نے 1300 کی بجائے 850 سی سی گاڑی سستی کرنے کی تجویز مانی۔ ذرائع کے مطابق 1300 سی سی گاڑیاں سستی کرنے کے لیے تجاویز ابھی بھی زیرغور ہے، جن کا جائزہ بجٹ کے بعد بھی لیا جاسکتا ہے۔جب کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹر طلحہ محمود کے زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے ایک ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں پر ٹیکس تجاویز کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا جبکہ کمپنیز ایکٹ کے حوالے سے فنانس بل میں تجاویز کو مؤخر کر دیا، یورو 5 پر بریفنگ کے لیے سیکرٹری پیٹرولیم کو طلب کرلیا۔گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گاڑیوں پر اون منی کی حوصلہ شکنی کے لیے اون منی پر 50 ہزار سے 2 لاکھ روہے تک ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نئی گاڑی بک کراکر فروخت کرنے والے بھی ٹیکس کی زد میں آئیں گے۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے 1000 سی سی تک کی گاڑی فروخت کرنے پر 50 ہزار ٹیکس اور ایک ہزار ایک سے 2000 سی سی تک گاڑی فروخت کرنے پر 1 لاکھ ٹیکس جبکہ 2001 سی سی سے بڑی گاڑی کی فروخت پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں گاڑیوں کی قیمتوں کی مانیٹرنگ سے متعلق بھی تحفطات کا اظہار کیا گیا۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آٹو مینو فیکچررز مراعات تو لے لیتے ہیں لیکن اس کا فائدہ لوگوں تک اس طرح سے منتقل نہیں ہوپاتا، ٹیکسوں میں کمی کے فائدے کی عوام تک منتقلی کے لیے گاڑیوں کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا میکنزم ہونا چاہیے۔
ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، وزیر دفاع
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
کراچی، غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار