قادر مندوخیل فردوس عاشق کیخلاف مقدمے کیلئے عدالت پہنچ گئے

کراچی(سی این پی) پی پی رہنما قادر مندوخیل نے تھپڑ مارنے کے معاملے پر فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا، تشدد کیا، غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا، واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا جب کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت پولیس کو فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان ٹاک شو میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں