ملازمین کے پلاٹوں پر جھوٹ کی سیاست کرنے والے لعنت کے مستحق ہیں،چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سی این پی)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے مرکزی آفس میں واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ کے فورمین عبدالستار اور سٹی سیوریج کے سپروائزر غضنفر گوندل نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ایک بارپھر نوسربازوں کا ٹولہ جس نے ماضی میں ڈبل بیسک،مراعات میں اضافے اور ملازمین کے بچے بھرتی کروانے کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بنا کر اقتدار حاصل کیا یہ ٹولہ ایک بارپھر ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی سیاست کرکے ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے اور آج جو کوئی بھی سی ڈی اے کے محنت کش کے ساتھ پلاٹوں پر سیاست کرکے کھلواڑ کرے اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر کے ملازمین کو ورغلانے کی کوشش کرے ایسے لوگ درحقیقت اللہ تعالیٰ کی لعنت کے مستحق ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین نے سالوں کی قانونی جدوجہد کے بعد ملازمین کے پلاٹوں کا کیس عدالتوں سے محنت کشوں کے حق میں کروایا اور اس نا اہل ٹولے کو یہ جیتا ہوا کیس پلیٹ میں کیک طرح مہیا کیا گیا لیکن یہ نا اہل لوگ ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کرواسکے اور آج ایک بارپھر جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے کام لے رہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کا دوٹوک موقف ہے کہ جو کوئی بھی ملازمین کے مفادات کو اپنے ذاتی خواہشات اور اقتدار کے لیے نقصان پہنچائے وہ درحقیقت اللہ تعالیٰ کی لعنت کا مستحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں