وزیراعظم کی مرغی پال اسکیم کالاہورمیں آغاز

لاہور(سی این پی )وزیراعظم کی مرغی پال اسکیم کالاہور کی پانچ تحصیلوں سےآغاز کردیا گیا۔ایک مرغا اور پانچ مرغیوں کا سیٹ 100 افراد میں تقسیم ہوا۔وزیرمحکمہ لائیو اسٹاک کہتے ہیں اسکیم میں شفافیت قائم رکھنامشکل ہوگا۔لاہور کی پانچ تحصیلوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے مستحقین میں ایک مرغا اور پانچ مرغیوں کا سیٹ تقسیم ہوا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے وزیر محمد حسنین بہادر خان دریشک کہتے ہیں اس سکیم سے معیشت بہتر ہوگی یا نہیں معلوم نہیں مگر سکیم کو شفاف بنانا کافی مشکل ہوگا۔محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مرغیوں کی ویکسینیشن اور بریڈنگ سے متعلق امیدواران کو کتابی مواد بھی فراہم کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں