‘اپنا کھانا خود گرم کرو’حرا مانی

(سی این پی)اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر کام خواتین کو خود نہیں کرنا پڑتا۔حرا مانی اِن دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا گئی ہوئی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پیٹرول پمپ پر موجود ہیں اور اپنی گاڑی میں خود پیٹرول ڈال رہی ہیں جب کہ ویڈیو کے کیپشن میں حرا نے لکھا اپنا کھانا خود گرم کرو۔ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ یہاں خواتین کو اپنے تمام کام خود کرنے ہوتے ہیں جب کہ ہم بہت خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں کام کیلئے نذیرہ باجی اور تسنیم باجی جیسی خواتین ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں جب بھی گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو بہت سے افراد آپ کے پاس مدد کیلئے آجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں