تاجر سراپا احتجاج ،سرینا چوک بلاک،ریڈزون جانے والے راستے سیل، تاجروں اورپولیس میں ہاتھا پائی

اسلام آباد (سی این پی) مظاہرین کی ایف بی آر کے سامنے احتجاج کی کوشش، پولیس نے ایمبیسی روڈ پر روک لیا، ریڈ زون جانے والے راستے بند، بھاری نفری تعینات،آنسو گیس اور واٹر کینن بھی پولیس کو مہیا کر دیا گیاخیبر پختون خوا اور پنجاب کے تاجرسراپا احتجاج ہاکی گرائونڈ آبپارہ سے شروع ہونے والا احتجاجی مارچ ریڈزون کی طرف گامزن ہے۔تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ہمارا دھرنا ایف بی آر دفتر کے سامنے ہوگا۔ حکومت نے فکسڈ ٹیکس سکیم کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا جائے۔ ٹیکس حکام ہمیں ہراساں کرتے ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر خود آکر مذاکرات کریں۔تاجروں نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پولیس نے انھیں روکا، اس موقع پر کشیدگی پیدا ہوئی اور ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔ صورتحال کے پیش نظر واٹر کینن جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خاتون ممبرایف بی آر2اراکین کےہمراہ تاجروں سے مذاکرات کےلیےسریناچوک پرموجود ہیں اور‏ایف بی آرحکام نے تاجررہنماوَں سےہجوم کےاندرمذاکرات سےانکارکردیا ہے.جبکہ ذرائع کے مطابق ‏تاجررہنماوَں کاتھوڑی دیرمیں مذاکرات کےلیےسریناہوٹل روانہ ہونےکاامکان ہے،‏ایف بی آرحکام حامدعتیق کی قیادت میں تاجررہنماوَں سےمذاکرات کے لیےسریناہوٹل پہنچ گئے جہاں وہ تاجر راہنمائوں سے مذاکرات کرینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں