ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ پر پانی کی پستول سے حملہ کرنیوالی خاتون گرفتار

ٹوکیو(سی این پی)ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ پر پانی کی پستول سے حملہ کرنے والی 53 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ کو پانی کی پستول سے بجھانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔جاپان کے شہر میتو میں 53 سالہ خاتون اولمپکس کے انعقاد کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاکاہاشی نامی خاتون پانی کی پستول سے مشعل کی آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں اور نعرے لگارہی ہیں کہ میں ٹوکیو اولمپکس کے خلاف ہوں۔خاتون کے اس اقدام پر مشعل بردار کے ساتھ دوڑنے والے سیکیورٹی اہلکار نے خاتون کو روک کر حراست میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق تاکاہاشی نے پانی کی پستول سے ٹارچ بجھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔خاتون کے دوست امانو نے کہا کہ ’انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ خاتون کے پاس واٹر گن تھی اور وہ ریلی میں خلل ڈالنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ہٹاچی سے تعلق رکھنے والے متعدد لوگ ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کے خلاف ہیں لیکن وہ یہ ریلی دیکھنے اس آئے تھے کیونکہ وہ تہواروں کی تقاریب سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں