تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں،فواد چودھری

تاشقند(سی این پی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ریجنل روابط کی بہتری کا خواہاں ہے، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر بات کی گئی، تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے افغانستان میں امن آئے تاکہ ریجنل روابط بہتر ہوں، کانفرنس میں 60 سے زیادہ ممالک شریک ہیں، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کے حوالے سے گفتگو ہوگی، کانفرنس کا مقصد ریجنل روابط کو بڑھانا ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 22 وزیر خارجہ آئے ہوئے ہیں، چاہتے ہیں کراچی سے تاشقند تک ٹرکس کو رسائی حاصل ہو، افغانستان میں امن ہونے سے ہم وسطی ایشیا سے لنک ہو جائیں گے، افغانستان میں امن کیلئے عمران خان کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں