آسٹریا،درجنوں امریکی اور کینیڈین سفارتکار پراسرار دماغی بیماری کا شکار

ویانا(سی این پی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 20 سے زائد امریکی اور کینیڈین سفارتکار پراسراردماغی بیماری ( ہوانا سینڈروم) کا شکار ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کو چکر آنے،سماعت میں کمی، توازن کھونے اور بھولنے کی علامات محسوس ہوئی تھیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مائیکرو ویو شعاؤں سے متاثر ہونے کے باعث ہو سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ بیماری 2016 اور 2017 کے دوران کیوبا کے شہر ہوانا میں امریکی سفارت خانےمیں تعینات اہلکاروں میں سامنےآئی تھی۔امریکی سفارتی عملےکے متاثر ہونےکے بعد واشنگٹن نےکیوبا پر صوتی حملے (Sonic Attack)کا الزام لگایا تھا جسے کیوبا نے مسترد کر دیا تھا۔حالیہ دنوں میں مبینہ صوتی حملے سے ملتی جلتی بیماری ویانا میں سامنے آئی ہے جس سے امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والےمتعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں