ایکسچینج ریٹ منجمد رکھنےسے ٹریڈ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،گورنر سٹیٹ بنک

کراچی (سی این پی )گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ منجمد رکھنےسے ٹریڈ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، روپے کی بے قدری سے خسارے میں کمی ہوئی۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا، مارکیٹ کی حالت کے پیش نظرایکسچینج ریٹ میں مداخلت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا ایکسچینج ریٹ منجمد رکھنےسے ٹریڈ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، روپے کی بے قدری سےخسارے میں کمی ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آدھا رہ گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آرکی ماہانہ وصولی میں بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں