پاکستان میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت

اسلام آباد(سی این پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری ہوگئے۔ وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے وینٹی لیٹر سازی لائسنس اجرا کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا ہے کہ 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر پروڈکشن کی اجازت دی گئی ہے، لائسنس ملنے پر کمپنیز وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کرسکیں گی، کمپنیز لوکل وینٹی لیٹرز کامیابی سے تیار کر چکی ہیں۔سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بھی بتایا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کے نام پاک وینٹ ون اور آئی لیو ہیں، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے۔پاک وینٹ وینٹی لیٹرنیشنل انجینئرنگ سائنٹیفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں