سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے

ریاض(دسی این پی) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر مسلم اُمہ کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، امریکا، افریقہ، وسطی ایشیا اور ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مشرق بعید کے ممالک ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی دار السلام کے مسلمان بھی عید منا رہے ہیں۔کورونا کے باعث لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ اس لیے لبنان، عراق، شام، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہری بازاروں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آئے۔ بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔دوسری طرف مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ حجاج کرام آج منیٰ میں واپس خیموں میں منتقل ہو جائیں گے جبکہ غروب آفتاب کے وقت تینوں جمرات کی رمی کریں گے اور قربانی کی جائے گی۔ جس کے بعد حجاج منیٰ سے مسجد الحرام کی طرف لوٹ جائیں گے اور الوداعی طواف کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں