آرامکو کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے 50 ملین ڈالر کا مطالبہ کردیا

جدہ (سی این پی)سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کا ڈیٹا لیک ہو گیا ہے اور ہیکرز نے کمپنی سے 50 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے بھی ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی کمپنی آرامکو کے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز میں سے ایک نے ڈیٹا لیک کیا، تاہم لیک ہونے والا ڈیٹا کمپنی کے آپریشن میں خلل کا باعث نہیں بنےگا۔ ڈیٹا لیک کرنے والے کمپنی سے 50 ملین ڈالر ہتھیانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں