سندھ حکومت نے 26جولائی سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (سی این پی)سندھ حکومت ڈیلٹا ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر پیر سے تمام تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا ، اجلا س میں کورونا بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مختلف فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے ، کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈوراورآئوٹ ڈوردونوں بند ہونگے تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ62ہزار 182ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 785افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں