غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی

ریاض(سی این پی)سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے اقامہ اور خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) سے متعلق ایک اور اہم وضاحت پیش کی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ میرے اقامے کی مدت میں 7 باقی ہیں، ایسی صورت میں 6 ماہ کا خروج وعودہ مل سکتا ہے؟۔مذکورہ بالا سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اس کیس میں تارکین وطن اقامے کی مدت تک بھی خروج وعودہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں مقررہ مدت سے قبل غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت خروج وعودہ کے لیے اقامہ کی کم از کم مدت 90 دن ہونی چاہیے۔ متعلقہ ادارہ ایگزٹ ری انٹری اقامے کی معیاد کی بنیاد پر جاری کرتا ہے۔یہ بھی ذہن نشین رہے کہ خروج وعودہ جو دنوں کے حساب سے جاری کیا جاتا ہے اس کا کاؤنٹ ڈاون اس دن سے شروع ہو جاتا ہے جب خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری حاصل کیا جاتا ہے۔۔ محدود مدت کے لیے جاری کیے جانے والے خروج وعودہ میں واپسی کی تاریخ بھی درج کردی جاتی ہے۔یاد رکھیں اقامہ کی مدت میں 6 ماہ سے زیادہ باقی ہونے کی صورت میں جاری ہونے والے خروج وعودہ کا کائونٹ ڈائون سفر کرنے کے دن سے شروع ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں