کالعدم ٹی ٹی پی افغان حدود سے پاکستان میں حملے کر سکتی ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(سی این پی)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغان حدود سے پاکستان میں حملے کر سکتی ہے۔اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم نے 28 ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کروائی ہے جس میں القاعدہ، داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں سے خطرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔تجزیہ کاروں نے یو این رپوٹس کو پاکستان کے خدشات کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال ان تنظیموں کو بھارتی مدد کے ٹھوس شواہد شیئر کیے۔مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے 23 جون کو لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی پیش کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں