آزاد کشمیرمیں انتخابات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خوابوں کی تعبیر ملے گی،چودھری فواد

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دن تمام جموں و کشمیر کے عوام اسی آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اپنے نمائندگان پر مشتمل حکومت تشکیل دیں گے۔ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہو گا.آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے ، ،،،، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ-دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بلے پرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کےسفیر بن کران کےدل جیت چکے، مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں