مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی(سی این پی)قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے ملتان سے بھی اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملتان سے اسکردو کے لیے بھی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ملتان تا اسکردو پہلی پرواز سے167مسافر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو شمالی علاقہ تک براہ راست رسائی ہوگئی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے6شہروں سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔ خیال رہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو زبردست سہولت میسر آئے گی۔مسافر پنجاب کے شہر ملتان سے براہ راست اسکردو کا سفر کرسکیں گے۔خیال رہے کہ اسکردو کے لیے پرواز سے سیاحت کا شعبہ بھی پروان چڑھے گا، ملتان سے تعلق رکھنے والے سیاح بہ آسانی اسکردو کے سیاحتی مقامات کا بھی سیر کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں