معروف سینئراداکارہ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں

کراچی (سی این پی)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کورونا سے انتقال کرگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا تاہم کورونا سے متاثر ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا اکائونٹ پر کی۔ان کاکہنا تھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘۔خالد ملک کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث شدید بیمارتھیں اور2ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں، ففٹی ففٹی ،رسوائی اورانتظار شامل ہیں۔دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو،بالو ماہی،دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں