یوم عاشور پر 2 چھٹیوں کا اعلان، وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سی این پی) یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا۔ ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جعمرات تعطیل رہے گی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو صوبے کی سطح پر دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا۔ سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کی، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں