طلحہ طالب اورLikee جشن آزادی میں ساتھ ساتھ

اسلام آباد(سی این پی)لائکی(Likee) پاکستان میں شارٹ ویڈیو کامقبول ترین پلیٹ فارم ہے، جو اس سال14 اگست کو ملک کا 74 واں یوم آزادی بھرپور جذبے سے منا رہا ہے۔ پاکستان کے قومی ہیروطلحہ طالب کوویڈیو زکے ذریعے، Likee پورے ملک میں منفرد طریقوں سے لوگوں کو باختیار بنانے کے عزم کا اظہار کررہا ہے۔ طلحہ نے ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے تخلیقی ویڈیو ز بنانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر بنائی جانے والی ویڈیومیں طلحہ طالب کی موجودگی یقیناباعث فخر ہو گی۔14 اگست، ملک بھر میں مختلف تقریبات، ایونٹس اور خوشیوں کے اظہار کے ذریعے منایا جانے والا ایک سالانہ جشن ہے،جس میں ہم اس مادر وطن کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے اجداد کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔Likee ان ویڈیوز کے ذریعے قومی ہیروزکے کارنامے لوگوں کو بتا کر نہ صرف اس دن کی اصل روح اور لوگوں کی وطن سے محبت کے جذبے کو ابھار رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے اجاگر کررہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماداور صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام کے نئے مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےLikee کے ترجمان نے کہا کہ 14″اگست وہ دن ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں کوکئی سال کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ایک علیحدہ ریاست حاصل کی۔ یہ وہ دن ہے جب پوری قوم ایک ہوکر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی بقاء اور تحفظ کی خاطر اپنا خون بہانے کے لیے تیار ہیں اور یہ کہ اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کا عزم کرتے ہیں۔ Likee، پاکستان کے ایکوسسٹم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے،جہاں نوجوانوں اور عام لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں استعمال میں لانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ہم اس عزم کو ایک منفرد انداز میں منانا چاہتے تھے اور اپنے قومی ہیروز کو اجاگر کرکے لوگوں کو ان کے کارنامے کے بارے میں بتانا اور قوم و ملک کا سر فخر سے بلند کرنا ان طریقوں میں سے ایک ہے۔Likee نے پاکستان میں نہ صرف ایک ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ حاصل کیا ہے بلکہ یہ ملک بھر میں تخلیقی مواد تیار کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے والے تخلیق کاروں کے مثبت مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں