پاکستانی قرضوں میں آئندہ سال تقریبا دو فیصد اضافہ ہوگا، عالمی مالیاتی فنڈ رپورٹ

اسلام آباد(سی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضوں میں آئندہ سال تقریبا دو فیصد اضافہ ہوگا۔ جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 78.6 فیصد تک پہنچ جائے گا۔2021میں قرضے کم ہوکر76.1 فیصد رہ جائیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری ہونے والی’ فسکل مانیٹر‘ رپورٹ کےمطابق رواں سال مجموعی قومی پیداوار میں کل قرضوں کا تناسب 76اعشاریہ 7فیصد ہے۔اگلے سال 1اعشاریہ 9فیصد اضافہ ہوگا۔جس سے قرض بڑھ کر 78اعشاریہ 6فیصد پر پہنچ جائے گا۔تاہم 2021میں قرضوں میں کمی ہوگی اور ان کا تناسب 76اعشاریہ 1فیصد پر آجائے گا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے ریونیو میں بھی ساڑھے 3فیصد اضافہ ہوگا۔2020میں جی ڈی پی میں ٹیکس کاتناسب 16اعشاریہ3فیصد ہوجائے گا۔اخراجات میں 23اعشاریہ 6فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔سال 2019میں بجٹ خسارہ 8اعشاریہ 8فیصد تک ہوسکتا ہے۔تاہم 2020میں کم ہوکر 7اعشاریہ 4فیصد تک ہونے کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں