وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو سیالکوٹ انجنیئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے منصوبے کے لیے ایکنیک منظوری دے چکی ہے، سیالکوٹ انجینیرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی، جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آٹھویں، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں، ان جماعتوں کے لیے نئے نصاب کا اجرا جلد کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وفاقی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں