فلسطینیوں نے ہم وطنوں کی اسرائیلی قید سے فرار پر خوشی منائی،مٹھائی تقسیم

راملہ(سی این پی) فلسطینیوں نے اپنے ہم وطنوں کی اسرائیلی قید سے فرار ہونے پر خوشی منائی اور مختلف شہروں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔فلسطینی عوام نے غزہ اور مغربی کنارے سمیت شہروں میں لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں، فلسطینی تنظیموں نے اسے شاندار فتح قرار دیا ہے، گذشتہ روز چھ فلسطینی قیدی اسرائیل کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان افراد نے کئی مہینے تک زنگ آلود چمچ کی مدد سے سرنگ کھودی تھی جسے انہوں نے ایک پوسٹر کے پیچھے چھپا رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں