ماسکو(سی این پی) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل جامع حکومت بنانی چاہئے، روس معاونت کیلئے تیار ہے، نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔سینٹ پیٹرز برگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ طالبان کی نئی حکومت میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔ مستقبل کی حکومت افغان معاشرے کی عکاسی کرتی ہو تو روس طالبان حکومت کی معاونت کے لیے بھی تیار ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روس بھی دوسرے ممالک کے ساتھ طالبان حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور کی بات ہے، اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بھی کہہ چکی ہیں کہ امریکا کو طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، انہیں ان کے الفاظ سے نہیں عمل سے پرکھا جائے گا۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال
پاکستانی نوجوان کی رنگارنگ نسلی ثقافتی تجربات کے ذریعے چین سے متعلق آگاہی میں اضافہ
قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے
ایف سی بلوچستان نارتھ نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
پولیس مقابلہ ، دوڈاکوہلاک، کانسٹیبل شہید
پاکستان کے میزائل پروگرام میں تعاون، 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
آئی ایم ایف کے اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں