امریکی اور چینی صدور کا تنازع سے بچنے کیلئے سات ماہ میں پہلا رابطہ

واشنگٹن(سی این پی) امریکی اور چینی صدور کے درمیان سات ماہ میں پہلا رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا چین تنازع سے بچنے کے لیے بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں صدر جو بائیڈن نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسابقتی ماحول مستقبل میں کسی غیر ارادی تنازع کی شکل اختیار نہ کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادانہ ماحول میں کھلی اور تفصیلی گفتگو ہوئی، اس سے پہلے فروری میں دونوں رہنماؤں کے درمیان لگ بھگ دو گھنٹے بات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں