پنجاب حکومت کا سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

لاہور(سی این پی) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب تمام سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے سکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، مراد راس نے یہ پیغام بھی دیا کہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔گذشتہ روز این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے تحت کیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں